الوچ میں قتل کی واردات میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار، ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 اپریل 2020 کو الوچ بنگلئ میں قتل کی واردات ہوئی تھی ۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی پورن اور ایس ایچ او تھانہ الوچ کو ملزمان تک رسائی حاصل کی اور گرفتاری کی سلسلے میں ہدایت جاری کردی ۔یاد رہے کہ رحمان ذادہ، نیک ذادہ پسران علی رحمان ساکنان اشارکوٹ بنگلئی نے مقتول احمدذادہ ولد حسن ذادہ سکنہ اشارکوٹ بنگلئی پر بمقام لنک روڈ بنگلئی تا مکڑا بمقام نزد گاگرو پٹے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔وجہ عداوت یہ بیان کی گئ کہ مقتول احمدذادہ کی بمقام اشارکوٹ کریانہ دکان ہے۔جس کیلئے سوداسلف لانے کا ملزم نیک ذادہ جو کہ ڈرائیور ہے۔کو کہا گیا تھا۔اور سوداسلف نہ لانے پر وقوعہ سے ایک روز قبل مقتول احمدذادہ اور ملزم نیک ذادہ ڈرائیور کے مابین وقتی تکرار ہوئی تھی۔مقتول کے والد مدعی مقدمہ مسمی حسن ذادہ کے رپورٹ دعویداری پر دو ملزمان بالا کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ملزمان کا تعاقب کرکےدونوں نامزد ملزمان کو مقامی پولیس نے مخبر خاص کے اطلاع پر گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
0 1 minute read