خبرٰیں

پیر سے خیبرپختونخواہ میں کارخانے اور لیبر ہسپتال کھولنے کا فیصلہ

لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں کو پیر کے دن سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا یہ ہسپتال کورونا وائرس پھیلنے کےخدشے کے پیشِ نظر حکومتی فیصلے کے تحت بند کر دیے گئے تھےتاہم اب عوام کے مشکلات کو دیکھتے ہوئےان ہسپتالوں میں مخصوص او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےاس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری لیبر کامران رحمان، سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر بلال، ڈائریکٹر جنرل ای ایس ایس آئی انور خان، ڈائریکٹر لیبر عرفان اور ڈائریکٹر فنانس تاج ولی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے لڑنےاور بچاؤ کی تربیت دے دی گئی ہے اور ریلیف ڈیپارٹمنٹ نے عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 500 کٹس بھی فراہم کیے ہیں اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پیر کے دن سے ہری پور حطار، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، تخت بھئی، نوشہرہ، کوہاٹ روڈ، پشاور اور صوابی میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ہسپتالوں کو مخصوص او پی ڈی کے لیے کھولا جا رہا ہے تاکہ خطرناک امراض کے مریضوں کا علاج ومعالجہ شروع کیا جا سکے اجلاس میں ہوٹلوں، کارخانوں ، دوکانوں اور دیگر کاروباری مراکز کے بند ہونے کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے مزدوروں کی اجرت سے متعلق بھی غور ہوا جبکہ کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو سہولیات دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ پرائیویٹ ہسپتالوں، کارخانوں، ہوٹلوں اور دوکانوں کے مالکان سے بات کرکے بیروزگار ہونے والے مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائیں حکومت نے سمنٹ اور شوگر انڈسٹریسمیت 80 فی صد کارخانے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے تاہم مزدوروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ شوکت یوسفزئی نے محکمہ کو ہدایت کی کہ کوئلہ کان کے مزدوروں کو ورکر ویلفیئر بورڈ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے اور lease لیز مالک کی طرف سے تین لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائے۔ زیادہ تر مزدوروں کو اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی نہیں ہے۔ انہوں نے کوئلہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ بھی تمام تر سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

Fouzia Jameel

Fouzia Jamil is an emerging journalist and she has done masters in Mass communication from University of Karachi. She belonged to Karachi.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button