مقامی پولیس کی کاروائی احساس پروگرام میں خرد برد کرنیوالے چار افراد گرفتار

4 second read
0

شانگلہ : تھانہ کروڑہ اور بشام میں مقامی پولیس کی بڑی کاروائی۔

علاقوں میں احساس ایمرجنسی پروگرام ڈوائس ساتھ لے کر سادہ لوح شہریوں سے ناجائز کٹوتی کرنے والے چار اورملزمان گرفتار

ڈپی او شانگلہ ملک اعجاز کے مطابق ملزمان خواتین سے ناجائز رقم کی کٹوتی کر رہے تھے.
ملزمان نے علاقوں میں خواتین کواپنی مذموم مقاصد کے خاطر اکھٹے کرکے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے خلاف مصروف عمل تھے۔
جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے فی الفور ایس ایچ او تھانہ کروڑہ محمد صادق اور ایس ایچ او تھانہ بشام محمد علی کو ہدایت جاری کردی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے۔

ایس ایچ او کروڑہ محمد صادق اور ایس ایچ او تھانہ بشام محمد علی نے بروقت ٹیمیں بنا کر علاقوں میں بھیجدی اور کاروائی شروع کی۔
ملزمان رحمت عالم ولد محمد تاج،اعجاز احمد ولد عمر غنی،حمید اللہ ولد فیروز اور محمد رفیق ولد زور طلب خان کو حراست میں لے کرتھانہ کروڑہ اور تھانہ بشام میں مقدمات درج کیا گیا ۔
ملزمان کا تعلق ایک کوڑمنگ دوسرے کونڈ بٹگرام تیسرے سانگڑئ اور چھوتے کا تعلق علاقہ شہتوت سے ہے

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…