خبرٰیں

شانگلہ لاہور نالہ میں سنگدل بیٹوں نے والدین کو قتل بہن کو زخمی کردیا

شانگلہ کے علاقہ لاہور نالہ حدود تھانہ بشام میں بدھ کے روز اپنے سگے بیٹوں مسمیان جاوید احمد ، شبیر احمد ، رشید احمد نے مبینہ طور پر اپنے والد سلطنت خان ولد عبد الستار بعمر قریب 64/65 سال اور اپنی سوتیلی ماں مسماۃ بخت زری زوجہ سلطنت خان بعمر قریب 35/36 سال پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرکے اور اپنے سوتیلی بہن مسماۃ طاہرہ بی بی ولد سلطنت خان بعمر قریب 16/17 سال کو دائیں ہاتھ پر فائر کرکے زخمی کیا ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ بشام خورشید خان نے دی ناردرن پوسٹ کو بتایا کہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی پولیس ، انوسٹی گیشن انچارج نے 1122 کے ذریعے لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام لایا ہے وجہ عداوت سابقہ دشمنی ہے مقتول سلطنت خان نے اپنے بہوں اسم نامعلوم زوجہ رشید کو کئی عرصہ پہلے قتل کیا تھا جس میں مقتول بالا نے جیل بھی کاٹی ہے اور چند دن پہلے ملزم جاوید ولد سلطنت خان نے اپنے والد کے خلاف بشام تھا نہ میں رپورٹ کیا کہ میرے والد مجھے مارنا چاہتا ہے تو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول بالا سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرکے تھا نہ بشام میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔اور اسکے علاؤہ ان کے آپس میں جائداد کا تنازعہ بھی چل رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ شانگلہ میں طلاق لینے پر جواں سال خاتون قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button