ضلع بونیر میں آج مزید 02 مریض صحتیاب۔ کُل صحتیاب مریضوں کی تعداد 67 ہوگئی۔

ضلع میں اب تک کرونا وائرس کے کُل 104 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جن میں 33 مریض آئسولیشن وارڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگراور بونیر میڈیکل کمپلیکس ڈگر میں زیر علاج ہیں۔ 02 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے جن میں خواتین اوربچے شامل ہیں ۔اب تک 67 مریض اس بیماری سے صحت یاب جبکہ 02 افراد وفات پا چکے ہیں۔

ضلع بھر میں کل 13 قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل خدوخیل میں 02، تحصیل مندنڑ میں 03, تحصیل گاگرہ میں 05 جبکہ تحصیل ڈگر میں 03 مراکز ہیں۔ ان مراکزمیں اب کل 12 افراد موجود ہیں۔

مزید برآں، اِس وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متاثرہ42047 مستحق افراد میں حکومت کی طرف سے احساس پروگرام کے تحت اب تک فی کس 12000روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔

شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…