ہم تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں معاشرے کا آئینہ دار ہیں. تفصیلات کے مطابق
پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کے دن ان تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اصل معنوں میں معاشرے کا آئینہ بن کر تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہو کر غیر جانبدارانہ اور ذمے دارانہ صحافت کو پروان چڑھایا اور مشکل ترین حالات میں بھی حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوے اپنے قلم کو مضبوطی سے تھامے کسی دباؤ اور مصلحت کا شکار ہوے بغیر پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بلاشبہ صحافت پر جتنی قدغنیں آج لگائی گئی ہیں اس کی مثال مارشل لاء کے دور کی بھی نہیں ملتی۔ صحافیوں کے معاشی قتل کے ساتھ ساتھ ان کے قلم کو حق اور سچ لکھنے سے بھی روکا جا رہا ہے لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود جو ڈٹ کے کھڑے رہتے ہیں اور صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط لکھتے اور کہتے ہیں اور اپنے قلم کی حرمت کو برقرار رکھنے والےتمام صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ صحافت اس معاشرےکا وہ آئینہ ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات تمام کردار تمام جماعتوں چاہے حکومت ہو یا اپوزیشن سب کا عکس صاف نظر آتا ہے جسے دیکھ کر ہر فرد اپنا محاسبہ کر کے اپنے اعمال درست کر سکتا ہے۔ لیکن اس وقت موجودہ حکومت ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے جو حربے استعمال کر رہی ہے وہ قابل مذمت اور افسوسناک ہیں ۔ صحافت اس معاشرے چوتھا ستون ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی بات کی ہے اور ہمیشہ میڈیا کی تنقید کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے معاشرے کے اس ستون کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے لیکن آج کی حکومت اور ان کی جماعت میڈیا کو صرف اپنے قصیدے پڑھنے کی پابند کرنا چاہتی ہے اور کسی بھی تعمیری تنقید کو بھی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی اس لئے انہوں نے اس ستون کو کمزور کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور ہر طرح سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں۔
اسی طرح گلگت بلتستان کے صحافی بھی مشکلات محدود وسائل اور قلیل تنخواہوں کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور مشکلات کو کم کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے بھی پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جو ان کا بنیادی حق بنتا تھا۔
ہم آج کے دن ان تمام صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں اور شہادت کی معراج پا گئے۔ پیپلزپارٹی نےہمیشہ آزادی صحافت کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور آج بھی صحافی برادری اوران تمام شہید صحافیوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
Assistant Commissioner Shangla Promises to Prioritize Disabled Persons
SHANGLA: The Shangla administration on Tuesday promised with the physically challenged per… -
KPRA condemns the threatening video statement of Wedding Halls Association
PESHAWAR: The Khyber Pakhtunkhwa Revenue Authority (KPRA) has strongly denounced the threa… -
Young Engineers stand firm to Defend PEC Autonomy
No Compromise on the Mandate of the Engineering Council! says, Young Engineers Pakistan Th…
Load More Related Articles
-
Martyred PTI workers laid to rest in Shangla
SHANGLA: A young worker of the Pakistan Tehreek-I-Insaf was buried in his ancestral gravey… -
Shangla people face difficulties in receiving proper medical attention in headquarters hospital
SHANGLA: Residents of Alpuri have expressed concerns over the mismanagement of the distric…
Load More By Our Correspondent
-
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد… -
خصوصی بچوں کیلئے بنوں میں خصوصی سکول
تحریر: مہرین خالد ضلع بنوں میں خصوصی بچوں کا واحد سرکاری اسکول جو خصوصی بچوں کو نئی زندگی …
Load More In اردو
Check Also
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…