ہوائی فائرنگ سےلوگوں میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

2 second read
0
ہوائی فائرنگ سےلوگوں میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

ایس ایچ او سٹی و عملہ نے ہوائی فائرنگ اور لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار۔
گزشتہ روز وقاص عرف ٹائیگر نے دفعہ 144 ض ف اور پابند ضمانت حفظ و امن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہوائی فائرنگ کی تھی جس پر پولیس فورا” حرکت میں آئی اور مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم وقاص عرف ٹائیگر ولد دلاور خان ساکن سکارکوئی کو آج گرفتار کر کے بند حوالات کیا جا کر مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے مزکورہ بالا ملزم شیڈول فور ATA پابند ضمانت حفظ امن پر تھے ۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 52/2020 بجرائم 188،285،290 ت پ و 11EE ATA قائم کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ضلع گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے کہا ہےکہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع کا امن و امان خراب کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایس ایچ و عملہ پولیس کو بروقت کامیاب کاروائی پر شاباش دی ہے۔
زیر نظر تصویر زیر حراست ملزم کی ہے۔

شانگلہ کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملاکنڈ میں فائرنگ سے قتل

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…