اردوخبرٰیں

انجینئر امیر مقام کا عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان

انجینئر امیر مقام نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان تفصکز پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے، عید ملن کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں ہیں ، اور انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس بار عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر اور میل جول سے گریز کریں۔ کیونکہ اس وقت پاکستان بری طرح کرونا وائرس جیسی وبا کی زد میں ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں ہزاروں لوگ ہسپتالوں میں بیمار پڑے ہیں اور سینکڑوں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ انجینئر امیر مقام نے اپنی عید کرونا وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن کے مجاہدوں اس صوبے اور ملک کے ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اور نرسوں کے نام کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں پر اور قوم کے ان مسیحاوں پر فخر ہے اور عید کے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکس کو اضافی تنخواہیں اور الاونسز دئیے جائیں

ضلع شانگلہ میں سالوں پر محیط دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ امیر مقام کا خوشی کا اظہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button