خبرٰیں

شانگلہ میں طلاق لینے پر جواں سال خاتون قتل

شانگلہ:چکیسرکے دور دراز علاقہ شمبار کے رہائیشی ظالم چچا اکرام خان ولد محمود نے اپنی بھتیجی مسماۃ(س)کو شک کی بناء پر ان کی زندگی چھین لی۔ اور خود ڈرامائی انداز میں چوہے مار دوائی کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش کردی۔ ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ نے الہ قتل برامد کرکے ملزم نے قتل کی اقرار کرکے سارا ماجرہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چکیسر شمبار میں ایک وحشی چچا نے شک کی بنیاد پر اپنی بھتیجی مسماۃ (س) کو اسلحہ اتشین سے قتل کیا اور خود ڈرامائی انداز میں چوہے مار دوائی کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش کر دی، پولیس نے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ شمبار کے رہائیشی وحشی چچا ملزم اکرام خان نے اپنی بھتیجی کو شک کی بنیاد پر اسلحہ اتشین سے فائر کرکے ابدی نیند سلا دی۔ مسماۃ (س) دو سال قبل وحشی ملزم کی بھانجے کیساتھ شادی ہوئی تھی لیکن گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بعد میں طلاق ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسماۃ (س) اپنی والد کے گھر رہائیش پزیر تھی لیکن وحشی چچا ملزم اکرام خان ولد محمود خان کا اپنی بھتیجی کی کردار پر شک تھی اس لئے انھوں نے اپنی بھتیجی کی زندگی کا خاتمہ کر دیا اور خود گھر میں چوہے مار دوائی کھا کر خود کشی کی ناکام کوشش کردی۔ ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ اور دیگر نفری پولیس واقعہ کے بعد فی الفور موقع پہنچے اوروحشی ملزم سے الہ قتل چھریداربندوق بھی برامد کرلی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چکسیر میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ کی رجسٹریشن کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ چکیسر اور تفتیشی سٹاف کو ہدایت جاری کر دی کہ مقدمہ میں انصاف پر تفتیش کرکے قانون کے تمام تقاضے پورے کیا جائے اور ملزم کوکیفر کر دار تک پہنچایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button