چکسیر پولیس کی بڑی کاروائی بارود کی بڑی کھیپ پکڑ کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ملزم ذاہد حسین ولدمحمد سکنہ بنڑ خوڑگئی چکٹ کو گرفتار کرکے بند سلاسل کر دی، ملزم کے خلاف تھانہ چکیسر میں مقدمہ درج رجسٹر ہوئی.تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ خان کو فون پر ہدایت کی کہ اج کسی بھی وقت بارود سے بڑی گاڑی چکسیر کو سمگل کی جائے گی اس نسبت نہایت حکمت عملی کیساتھ ناکہ بندی عمل میں لائیں تاکہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑی جا سکیں۔ ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ خان نے فی الفور بمقام شلمانو ناکہ بندی کی کہ دریں اثناء ایک جیپ اکر انھوں نے رکوایا گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار یعنی 36 کلو گرام بارود اور بارہ سو فٹ بتی برامد کر لی۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ بارود سوئپ سٹون کی کاروبار کے لئے لے جا رہا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چکسیر میں مقدمہ رجسٹر ہوا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ ڈی پی او شانگلہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں ضلع بھر کے تمام چیک پوسٹوں پر تعینات نفری کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ ضلع ہذا میں سماج اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اس مقصد کے خاطر امن و عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔قانون کو کسی بھی فرد کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی شانگلہ کے حسین وادی میں امن برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جو کہ بخوبی اس امن کی فضا ء کو برقرار رکھنے میں دن رات محنت اور کوششیں کر رہے ہیں۔
0 1 minute read