بٹگرام اور شانگلہ میں خاتون سمیت دو افراد کرونا وائرس سے جاں بحق، محکمہ ہیلتھ بٹگرام کے مطابق ، بٹگرام میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون جن کا تعلق تھاکوٹ سے بتایا جاتا ہے بدھ کے شام خالیق حقیقی سے جاملی۔ ہیلتھ حکام کے مطابق متوفیہ کا جنازہ حکومتی ایس او پی کےمطابق ادا کی جائیگی۔ زرائع کیمطابق مرحومہ رستم خان تھاکوٹ کی اہلیہ تھیں، یاد رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق بٹگرام میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 88 ہوگئی ، اور مرنے والوں کی تعداد اب تک4 ہوچکی ہے۔ خاتوں کی میت کو کرونا پروٹوکول کے مطابق رات ہی کو دفنا دیا جائے گا۔
ادھر شانگلہ شاہ پور کا رہائشی جوکہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکا تھا جاں بحق ہوگیا جن کا نماز جنازہ کرونا پروٹوکول میں مطابق اد کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ شانگلہ کرونا سے مرنیوالوں کی تعداد اب 3ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 106بتائی جارہی ہے۔
0 1 minute read