شانگلہ میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کردیا گیا۔

4 second read
0

شانگلہ پولیس لائن شیر علی خان شہید میں یوم شہداء کے نام سے ایک تقریب منایا گیا جس کا مقصد شہداء پولیس کو خرج تحسین پیش کرنا تھا۔ ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ اور ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ اجمل خان نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے اور خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ عزیز اللہ جان، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ اجمل خان ،ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان،ڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہان زیب، ڈی ایس پی الپوری عزیز الرحمن ، ڈی ایس پی بشام جمعہ رحمن ، محمد حسین اور لائن آفیسر شمشیر علی، پے آفیسر فخر عالم،میڈیا کے نمائندے، پولیس افیسران، وکلاء، تاجر برادری، سکولز کے سٹوڈنٹس، علاقہ معززین سمیت لواحقین شہداء پولیس، اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغموں، تقاریر کا بھی اہتمام گیا گیا تھا۔تقریب میں ریٹائرڈ ایس پی بحرالدین خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء اور سالمیت کے خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کئے۔ انھون نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں۔ ساجد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو امن کی فضاء قائم ہے یہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کا مرہون منت ہے اور میں شہدائے پولیس کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنے وطن کی حفاظت کے خاطر قربانی دیتے رہیں گے۔ ہمارے عزم اور ارادے بلند ہے اور میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپنے پولیس شہداوں کویاد کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا۔ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ ہر دور کے اپنے ہیرو ہوتے ہیں اور ہر کسی کو اپنے ہیرو پر ناز ہوتا ہے۔ خیبر پختونخواہ پولیس کا آفیسران اور جوان شجاعت اور دلیری کے میدان میں ہیرو ہیں۔ اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے وہ افیسران قابل فخر ہیں جنہوں نے اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس کے نام سے ایک عمدہ اور روشن مثال قائم کی ہے۔ انہی روایت کو اپناتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس ہر سال 04اگست کو یوم شہدائے پولیس منانے کا فیصلہ ایک ایسی روایت کی ابتداء ہے جو اگے چل کر محکم ہو گی جو شہدائے پولیس کے لواحقین کو احساس تفاخر اور عوام کو حوصلہ دینے کیساتھ ساتھ پولیس کے افسروں اور جوانان کے جذبوں جلا دے گی۔ زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ملک قوم کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔ یہ حقیقت نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مسلمہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ حب الوطنی اور فرض شناسی کے لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ اس فورس کے جوانوں اور افیسرز نے امن، امان کی بحالی اور عوام کی جان، مال کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے۔ آج ہم جن پُرامن ماحول میں سانس لے رہے ہیں یہ ان شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ آج کی یہ تقریب اُن شہداء اور ان کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں۔ اور اس خطے میں امن و استحکام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ضلعی پولیس سر براہ سجاد احمد نے مزید کہا کہ میں پولیس شہداء سول سوسائیٹی اور سیکورٹی فورسیسز کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اور شہداء کے فیملیز کو اپنے پیاروں کی جدائی کے غم کو صبر و استحکام سے برداشت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان شہداء کے قربانیوں کو کبھی بھی رئیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔ پروگرام کے اخر میں ملک کی سالمیت اور بقاء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔اور شہداء پولیس کے ورثاء میں تحفے و تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔

شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…