ضلع شانگلہ میں کرونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، اتوار کے روز مزید تین کیسز سامنے آگئیں جس سے مجموعی تعداد 55 ہوگئی،
ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے آفس جاری تعداد کے مطابق شانگلہ کے تحصیل بشام میں بھی کیسز سامنے آنے لگیں، مزید تین کسیز کے ساتھ مجموعی طور پر ضلع شانگلہ میں کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح اتوار کے روز شانگلہ میں 10 مریض موذی بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ مزید تین مشتبہہ مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شانگلہ میں نئے آنے والے کیسز مقامی طور پر ترسیل کیسز ہیں جوکہ خطرے کی علامت ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ذرا بے احتیاطی پورے علاقے کو مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔

Load More Related Articles
Load More By News desk
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…