اندھے قتل کا معمہ حل ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

4 second read
0

اندھے قتل کا معمہ حل ملزم اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق

لکی مروت پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوۓ اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔دو دن پہلے مسجد کے اندر نوجوان کو قتل کرنے والے بلال کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا
تھانہ لکی میں ملزم بلال کو ڈی ایس پی عظمت بنگش نے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوۓ کہا کہ دو دن پہلے موبائل سٹور کے مالک مصباح کی لاش مسجد کے اندر سے برامد ہوئی جس کو مسجد کے اندر بے دردی سے قتل کرنے کے بعد رسیوں کے زریعے پلر سے باندھا گیا تھا ایس ایچ او ظفراللہ نے 48 گھنٹوں کے اندر نامعلوم قاتل کو ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ہی گرفتار ملزم نے اعتراف کرتے ہوۓ بتایا کہ موبائل ڈیلر نے ان سے قرض واپسی کا تقاضا کیا جس پر رقم کی واپسی کے بہانے انہوں نے مسجد کے اندر پیچ کس پائپ اور چریاں مار کر مصباح کی جان لی۔پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے واردات کے بعد مقتول کی جیب سے دکان کی چابیا ں لےکر اسکے دکان سے قیمتی موبائل اور نقدی بھی چرائی تھی

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا

رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ…