شانگلہ میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی مہم

4 second read
0

شانگلہ(نمائندہ) شانگلہ میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا مقصد دیہی خواتین میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز الپوری میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل نیوٹریشن کوارڈینٹرڈاکٹر سید فضل حسیب، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام شانگلہ کوارڈینٹر ڈاکٹر عبدالصمد، نیوٹریشن اسسٹنٹ عاطیہ بانو، ڈاکٹر صلاح الدین ایوبی اور دیگر غذائیت کے ماہر ین کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانابہت ضروری ہے، اس سے بچے اور ماں دونوں کی صحت محفوظ رہتی ہے ۔ بچوں پر گھریلوٹوٹکے استعمال کرکے بچوں کی صحت متاثر ہوجاتی ہے ۔ غذائیت کے ماہرین کا مزیدکہنا تھا کہ سمینار کا مقصد اُن خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پر آگاہی دینا ہے جن کو ہسپتالوں اور ماہر ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس اس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے انہیں آگاہی دی جائیگی ۔ سیمنار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ نہ کرنے سے خواتین کو بریسٹ کینسر جیسی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے لہذا دیہی خواتین بچوں کو رواءتی غذا اور بازار سے ملنے والی دودھ دینے سے پرہیز کریں اور بریسٹ فیڈنگ کروائیں تاکہ مائیں اور بچے دونوں صحت مند رہیں ۔ سمینار کے بعد شرکاء نے الپوری بازار میں واک بھی کی اور عوام کو بریسٹ فیڈنگ کو عام کرنے پر زور دیا گیا ۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…