گلگت(شیرین کریم) کورونا وائرس کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے،مریضوں کی کل تعداد 198 ہوگئی.4 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔اسی طرح گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزز اس وقت 194 ہیں۔ان4 نئے متاثرہ مریضوں میں سے 3 کا تعلق ضلع نگر جبکہ ایک کا تعلق گلگت سے ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نےکورونا سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیئے ہیں، وقت پر لاک ڈاون کے فیصلے نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 12 نئے طبی ماہرین کی سمری منظور کرلی ہے جس میں سپیشلسٹ و سرجنز شامل ہیں۔ان کی تعیناتی سے صحت کے شعبے میں مزید استعداد کار بڑھ جائے گا اور انسداد کورونا مہم میں مزید بہتری سامنے آئے گی،یہ موجودہ حکومت کا ایک اہم اور انقلابی اقدام ہے۔صوبائی وزیر شمس میر نے مزید کہا کہ نگر کی موجودہ صورتحال سے حکومت باخبر ہے اور اس حوالے سے بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نگر کیلئے خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کی فوری طور پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں اور انہوں نے اپنی طبی سرگرمیاں شروع بھی کردی ہے، انشااللہ اب نگر کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزز کو مد نظر رکھتے ہوئے نگر کیلئے خصوصی طور پر ایک وینٹی لیٹر بھی بجھوادیا ہے،اسی کے ساتھ ساتھ 30 پیرا میڈیکل سٹاف بھی نگر بجھوا دیئے گئیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین اسٹریٹیجی کے تحت نگرانی کررہی ہے اور محکمہ صحت بلتستان ڈویژن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو اپنے عوام کے ساتھ بہت ہمدردی ہے اور اسی انسانی ہمدردی کے ناطے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام ادارے پوری مستعدی کے ساتھ متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر مشتمل ایک بہت بڑی تعداد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکی ہے باقی ماندہ بھی انشااللہ اپنا دورانیہ مکمل کرکے ڈسچارج ہونگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جو افراد مختلف ممالک سے سفر کر کے گلگت بلتستان آئے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا فوری طور پر طبی معائنہ ہو اور ان کی بہتر نگہداشت ہو۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں احتیاطی تدابیر اور گھروں میں رہتے ہوئے اس عالمی وبا کو شکست دینگے۔
-
Season’s first snowfall receives in parts of North Pakistan
Mountains in North parts of the country received the season’s first snowfall and intermitt… -
University students in Gilgit protest against fee hike
Report: Mubarak Hussain Azad Karakoram International University (KIU) students on Friday s… -
PM Shehbaz Urges early completion of Diamer Bhasha Project
DIAMER: RADIO PAKISTAN Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has said that the completion…
Load More Related Articles
-
National Music Academy inaugurated in PNCA Islamabad
ISLAMABAD: Caretaker Federal Minister for National Heritage and Culture Jamal Shah on Mond… -
Pakistan fails to combat impunity of crimes against journalists- Report
Two years after Pakistan became the first country in the world to specifically legislate o… -
132KV Grid station energised in Hattar special economic zone
132KV Grid Station was formally energized in Hattar Special Economic Zone on Friday to pro…
Load More By News desk
-
شانگلہ میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی مہم
شانگلہ(نمائندہ) شانگلہ میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا م… -
گلگت پولیس کی کارروائی، عرصہ تین سال سے روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار۔
گلگت پولیس کی کارروائی، عرصہ تین سال سے روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ جٹیا…
Load More In اردو