مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی قبل از گرفتاری کی ضمانت میں توسیع نیب کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

4 second read
0

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی قبل از گرفتاری کی ضمانت میں توسیع نیب کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت.تفصیلات کے مطابق ۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس ابراہیم پر مشتمل ڈبل بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کے قبل ازگرفتاری کی ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی اور قومی احتساب بیورو کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

ڈبل بینچ کے سامنے پیش ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس مشکل صورتحال میں صرف اپنی سیاسی مخالفین اور حق سچ بولنے والوں کو اندر کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ملک بحرانوں سے دوچار ہیں اور عمران خان اور انکی کابینہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، عمران نیازی کو پاکستان مسلم لیگ ن سے باہر تمام رہنما صادق اورامین نظر آتے ہیں، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کے سپاہی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کسی صورت حال سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اگر حکومت کو احتساب کرنے کا اتنا شوق ہے تو پشاور میں بی آر ٹی کا احتساب بھی کرائیں، فارن فنڈنگ سمیت مالم جبہ سکینڈل کا بھی احتساب کرائیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت کو آٹا چور اور چینی چور پکڑنے کیلئے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں نہ کہ صرف احتساب کے نام پر انتقام لیا جائے، حکومت جعلی احتساب سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے۔ انہوں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس اس بات کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اس سانحے میں پشاور حکومت کی نااہلی کے باعث نمبرون ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹنگ کی صلاحیت سب سے کم ہیں، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں حکمرانوں کو توجہ اسی پر دینی چاہیے نہ کہ حق کا گلا دبانے پر۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔

شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…