یونیورسٹی آف سوات کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاک میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز پیر 23 مئی سے ہوگا

5 second read
0

جدید سہولیات سے آراستہ بلاک میں 9 ڈیپارٹمنٹ کے تقریباً ڈھائی ہزار طلباء تعلیم حاصل کرینگ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کی طرف سے منظور کئے گئے یونیورسٹی آف سوات کے اضافی اکیڈیمک بلاک کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور پیر کے روز 23 مئی 2022 سے یونیورسٹی کے 9 ڈیپارٹمنٹ کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز نئے بلاک میں ہو جائے گا۔ نئے تعمیر شدہ بلاک میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق کلاس رومز، لیکچر تھیٹر، لیبارٹریز، دفاتر اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ نئے بلاک میں جدید انٹرنیٹ نیٹ ورک PERN کی سہولت کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ نئی عمارت میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے خودکار اگ بجانے کا نظام بھی موجود ہے جبکہ دیگر بنیادی سہولیات طلباء کے کلاسز کے آغاز سے پہلے ہی عمارت میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ نئے بلاک میں کلاسز کے آغاز سے یونیورسٹی کو کرابے کے متعدد عمارات سے چھٹکارا مل جائے گا اور سالانہ تقریباً 22 ملین روپے کرایے کے مد میں یونیورسٹی کو بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر انتظامی اخراجات کی مد میں یونیورسٹی کو سالانہ 25 ملین اور ٹرانسپورٹ پر آنے والے خرچے میں بھی 1 ملین روپے تک کمی آجائے گی۔ اس طرح ایک نئی عمارت کی تعمیر سے یونیورسٹی کے اخراجات میں کُل تقریباً 48 ملین روپے کی کمی آئی گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے یونیورسٹی کے نئی عمارت میں منتقل ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے کیونکہ اب اُن کو وہ سہولیات میسر ہونگی جو ملک کی کسی بھی جدید یونیورسٹی میں دستیاب ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یونیورسٹی کو 12 سال تک کرایے کے عمارات میں چلایا گیا جس سے سالانہ کروڑں روپے کے اضافی اخراجات کے ساتھ ساتھ طلباء کو تعلیم کیلئے مناسب ماحول بھی میسر نہ آسکا۔ تاہم یونیورسٹی کی بدقسمتی اب خوش قسمتی میں بدل چکی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب محمود خان یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کرنے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ جناب داود خان سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بھی یونیورسٹی کے تمام امور میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام طلباء، اُن کے والدین، اساتذہ اور انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ یونیورسٹی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں کیونکہ وہ یونیورسٹی کے تمام مسائل جنگی بنیادی پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہوگا۔ وائس چانسلر نے تمام طلباء کیلئے خآص کر پیغام دیا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں سیدھا اُن کے دفتر آکر مسئلہ اُن کے نوٹس میں لائیں۔ بطور وائس چانسلر وہ طلباء کے مسائل حل کرنے کو دیگر تمام امور پر ترجیح دینگے۔کچھ اخبارات کے من گھڑت خبروں کے بارے میں وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ہر نئے تعمیر شدہ عمارت میں صاف پانی کی فراہمی کا معقول انتظام موجود ہے۔ اُن کا اپنا دفتر بھی یونیورسٹی کے مین سائٹ پر پچھلے دو سال سے فعال ہے اور وہاں پانی کا کوئی مسئلہ نہیں، جبکہ کینٹین کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ نئے بلاک میں طلباء کی منتقلی کے ساتھ ساتھ کینٹین میں باقاعدہ خوراک کی اشیاء فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…