اردوخبرٰیں

ڈسٹرک شانگلہ پولیس کی جانب سے ضلع میں مقابلہ قرأت

کالج میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی جانب سے ضلع بھر سے ائے ہوئے تمام قراء صاحبان کی قرات کا مقابلے کا ایک پُر وقار مگر سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او شانگلہ کے والد الحاج ملک محمد دین اعوان،بھائی انجنئیر ملک افتاب،دی پی او شانگلہ ملک اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان،ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی پورن زیراب گل، ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف، آر ائی محمد علیم، لائن آفیسر عبد الواحد،علاقہ معززین علماء کرام اور سابقہ سنیٹر مولانا راحت حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب کے اغازپر انجنئیر ملک افتاب نے کہا کہ اج بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہم سب ملکر قران پاک کی تلاوت انتہائی اداب کیساتھ سن رہے ہیں مقابلے کا مقصد یہ تھا کہ قران پاک پر ہم نے ایمان لایا ہے تاکہ قران پاک کی تلاوت زیادہ ہو جائے۔ بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں شانگلہ میں رہوں گا میرا جینا مرنا شانگلہ کے عوام کیساتھ ہے، حسن قرات پروگرام کی انعقادکا مقصد یہ تھا کہ لوگ دین کی طرف آجائے، میں فخر سے کہتا ہوں کہ شانگلہ کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قابل اور محنتی ہیں، انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ میں شانگلہ کی غیور عوام اور دلیر فورس کی کمانڈنگ کرتا ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے شانگلہ ایا ہوں اور یہاں کے غربت دیکھ کر تو دل ترس رہی ہے اور اپنے خاندان کیساتھ مسلسل ڈسکس کرتا ہوں تو ان کی مدد سے الحمد اللہ شانگلہ میں غریب بچوں اور یتیموں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیائے تقسیم کی۔ انھوں نے شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ سابقہ سنیٹر مولانا راحت حسیننے تفصیل سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شانگلہ اور ان کی خاندان کے لئے خصوصی دعائیں کی کہ انھوں نے ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جس کی بدولت تمام قراء صاحبان اکر یہاں پر قران پا کی تلاوت فرمائی۔ پروگرام کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی کمیٹی کے چئیرمین سنیٹر صاحب تھا، تمام قرا ء صاحبان میں سے قاری محمد اسامہ کو پہلی پوزیشن،قاری محمد اظہر کو دوسری پوزیشن اورقاری صدرالدین کو تیسری پوزیشن پر ائی۔ ڈی پی او ملک اعجاز کی والد الحاج ملک محمد دین اعوان اور بھائی انجنئیر ملک افتاب نے پہلی پوزیشن والی کو دس ہزار نقد انعام، جبکہ دوسری کو پانچ ہزار اور تیسرے کو دو ہزار روپے دے دیا اور ساتھ انکو گفٹ بھی پیش کئے گئے۔ تمام قرا ء صاحبان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ جدون نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کی۔ آخر میں انجنئیر ملک افتاب نے کمیٹی کے ممبران میں بھی ہزار ہزار روپے تقسیم کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button