چترال سے
گل حما د فاروقی
کرونا وائریس کیلاش قبیلے کے سالانہ تہوار کو بھی متاثر کرگیا۔ وادی میں ہوٹل مالکان کو بھی لے ڈوبا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائریس نے جہاں پورے دنیا میں تباہی مچائی وہاں کیلاش قبیلے کے سالانہ تہوار کو بھی بری طرح متاثر کرگیا جس کے نتیجے میں کیلاش وادی میں مقیم چالیس ہوٹل مالکان جو سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں ان کو بھی لے ڈوبا۔ پچھلے سال ایک محتاط اندازے کے مطابق وادی کیلاش میں ساٹھ ہزار گاڑیاں آئی تھی جس میں ڈھائی لاکھ سیاح نے بمبوریت میں قیام کیا تھا۔
پچھلے سال اتنی بڑی تعداد میں سیاح آئے تھے کہ ہوٹل میں جگہہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھوں، اور کھیتوں میں بھی سونے لگے تھے۔ عام طور پر کیلاش وادی کے ہوٹل میں کمرہ فی رات ڈیڑھ سے پانچ ہزار تک ملتا ہے مگرحد سے زیادہ رش ہونے کی وجہ سے پندرہ ہزار میں بھی ایک کمرہ بک ہوا تھا۔
چترال میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ادریس خان کے مطابق چترال میں ایک سو پانچ ہوٹل ہیں اور بعض ہوٹل اس سیزن میں فی رات تین لاکھ روپے بھی کما تے ہیں مگر امسال کرونا وائریس کی وجہ سے کوئی بھی سیاح نہیں آیا۔
وادی کیلاش کے تینوں وادیوں میں ہوٹل مالکان چھ مہینے شدید برف باری کے باعث ہوٹل بند ہونے کی نقصان برداشت کرتے ہیں اور وہ صرف کیلاش قبیلے کے سالانہ تہوار چیلم جوش (جوشی) کا انتظار کرتے ہیں اور سال بھر کا خرچہ اسی تہوار میں آنے والے سیاحوں سے نکل آتا ہے۔ وادی بمبوریت میں اس تہوار میں جو سیاح آتے ہیں وہ ان ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں جواس وادی کے لوگوں کا واحد ذریعہ ہے اس کے علاوہ یہاں متعدد دکانیں ہیں جن میں دو کیلاش خواتین کے بھی دکانیں ہیں ان دکانوں میں Antique کی چیزوں کے علاوہ کیلاش لباس اور دیگر چیزیں بھی رکھے گئے ہیں ان کا بھی اچھا حاصا دکانداری ہوتی ہے۔ یہ سب ملاکر وادی کیلاش میں ایک دن میں بیس لاکھ روپے کا آمدنی آیا کرتی تھی مگر بد بخت کرونا وائریس نے ان کو بھی لے ڈوبا اور اب امسال چیلم جوش کا تہوار نہایت پیمانے پر منایا جائے گا جس میں کوئی سیاح متوقع نہیں ہے۔
چترال میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے کوئی بھی غیر مقامی شحص این او سی کے بغیر چترال میں نہیں آسکتا اور اگر کوئی مقامی شحص بھی چترال آئے اور اس کے پاس اپنا کرونا ٹیسٹ نہ ہو تو اسے قرنطینہ مرکز میں چودہ دن گزارنا پڑتاہے۔
ہوٹل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ادریس خان نے بتایا کہ کرونا وائریس کی وجہ سے ان کے ہوٹل ویران پڑے ہیں اور کوئی بھی سیاح نہیں آتا۔ ڈاکٹر محمد عدنان بھٹہ نے پچھلے سال کڑاکاڑ میں ایک کروڑ کی لاگت سے ہوٹل تعمیر کرایا مگر اس مرتبہ اس کے ہوٹل کو بھی تھالہ لگا ہے اور کوئی بھی سیاح اس کا رح نہیں کرتا۔ اس وباء کی وجہ سے کیلاش لوگ بھی بری طرح متاثر ہوئے جن کا سال بھر اس تہوار کو انتظار ہوتا ہے اور اس تہوار میں جب ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں تو وہ ان کی دکانوں سے چیزیں خریدتے ہیں چند لوگ آپس میں شراب بھی فروخت کرتے ہیں مگر ایک تو روزہ دوسرا کرونا تو ان دونوں فیکٹر کی وجہ سے کیلاش لوگوں کا معیشت بری طرح متاثر ہوا۔
-
Kebab restaurants sealed for meat adulteration
SHANGLA: The Alpuri tehsil administration on Wednesday booked 12 Kebab vendors after the a… -
Pedestrian bridge in Lahore poses a threat to locals
A pedestrian bridge on Jail road, near Roznama Pakistan Speedo stop, has been left in dila… -
PTA Celebrates Excellence in Telecom Sector Cybersecurity
Islamabad: To recognize the outstanding achievements in enhancing cybersecurity within the…
Load More Related Articles
-
Shelter home and protection wall constructed in Upper Chitral
UPPER CHITRAL: Soil & Water Conservation department has constructed shelter home and p… -
Water supply suspended after blasting in Booni mountains in Chitral
CHITRAL: The water supply has been suspended in parts of Chitral Booni and its outskirts s… -
Economic zone a milestone for Chitral; Experts
Chitral is the largest district of Khyber Pakhtunkhwa in terms of area covering 14850 squa…
Load More By Gul Hamad Farooqui
-
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد… -
خصوصی بچوں کیلئے بنوں میں خصوصی سکول
تحریر: مہرین خالد ضلع بنوں میں خصوصی بچوں کا واحد سرکاری اسکول جو خصوصی بچوں کو نئی زندگی …
Load More In اردو
Check Also
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…