خبرٰیں

شانگلہ کے دو کان کن چچاذاد بھائی سال کے آخری دن کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق

لوئر اورکزئی خونو سام کوئلے کے کان میں دھماکہ دو مزدور جاں بحق ایک زخمی ایک ماہ کے اندر اورکزئی کوئلے کے کان میں یہ دوسرا دھماکہ ہے جاں بحق مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے مزدور کان میں کام کررہے تھے کہ گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نذیر خان نے بتایاکہ لوئر اورکزئی کے علاقہ خونو سام میں مزدور کوئلے کے کان میں کام کررہے تھے کہ گیس بھرنے سے اچانک دھماکہ ہو گیا جن میں تین مزدور پھنس گئے پولیس انتظامیہ اور علاقہ عوام نے ریسکیو اپریشن کرتے ہوئے دو مزدوروں محمد عالم ولد سعید جان رمحت گل ولد نوشیراعوان سکنہ شانگلہ کو مردہ حالت میں نکال لئے گئے جبکہ کول مائن ٹھیکیدار سعید ولی ولد محمد سلطان سکنہ شانگلہ کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے واضح رہے کہ ایک ماہ قبل لوئر اورکزئی ڈولی میں کوئلے کے کان میں دھماکے سے لیز ہولڈر شعیب علی سمیت 9افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button