شانگلہ (نمائندہ) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں فوری طور پر ان کے مطالبے نہیں مانے گئے تو وہ کرونا ویکسینشن اور پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے۔ گزشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرز شانگلہ کے شاخ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ہمارے صوبائی کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ چونکہ حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ میں پراجیکٹ والے ایل ایچ ڈبلیوز کو ریگولر کرنے کا اعلان کیا جائیگا اور سروس سٹرکچر بھی دی جائیگی مگر صوبائی حکومت کے وعدے ایفا نہ ہوسکے۔ ایل ایچ ڈبلیو ورکرز ایسوسی ایشن کے صوبائی ترجمان شاہد احمد نے بتایا کہ وہ 2اگست کے بعد بھر پور احتجاجی سلسلہ کا آغاز کریں گے اور ہرقسم ڈیوٹی سے بائیکاٹ کریں گے کیونکہ حکومت نے ایل ایچ ڈبلیو کے حقوق مسلسل غضب کئے ہوئے ہیں اور مسلسل ایسی ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں جو ان کے جاب ڈسکپریشن میں نہیں ہے۔
یعنی ایل ایچ ڈبلیوز سے نرسز، پیرامیڈیکس، ڈاکٹرز اور ویکسنیٹر کا کام لیا جارہا ہے جو کہ رولز اور پالیسی کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں ایل ایچ ڈبلیوز کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے جوکہ سراسر ظلم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم باقاعدہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات فوری طور پر حل نہ کئے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج پورے صوبے کے تمام اضلاع میں کئے جائیں گے اور ایل ایچ ڈبلیو سڑوکوں پر نکلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
شانگلہ میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کردیا گیا۔
شانگلہ پولیس لائن شیر علی خان شہید میں یوم شہداء کے نام سے ایک تقریب منایا گیا جس کا مقصد … -
شانگلہ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا
شانگلہ میں محکمہ فاریسٹ نے موسم بہار شجر کاری مہم 2022کا افتتاح کردیا ، اس مہم کے دوران ضل… -
کرونا وائرس سے بٹگرام اور شانگلہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
بٹگرام اور شانگلہ میں خاتون سمیت دو افراد کرونا وائرس سے جاں بحق، محکمہ ہیلتھ بٹگرام کے مط…
Load More Related Articles
-
Chakesar residents informed to remove sewage lines discharge into rivers
The local administration of tehsil Chakisar has issued notices to the local residents, liv… -
Shangla people question candidates about previous performance
Residents of Shangla have questioned the candidates of the different political parties abo… -
Anti-polio campaign commencing from November 27
District coordinator for expanded program on immunization, Doctor Muhammad Hussain has sai…
Load More By Our Correspondent
-
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا
رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ… -
پی این سی اے میں بزم عقیدت کے عنوان سے انسٹرومینٹل میوزک کی تقریب
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بزم عقیدت کے عنوان سے انسٹرومنٹل میوزک پروگرام کا انعقا… -
شانگلہ میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کردیا گیا۔
شانگلہ پولیس لائن شیر علی خان شہید میں یوم شہداء کے نام سے ایک تقریب منایا گیا جس کا مقصد …
Load More In خبرٰیں
Check Also
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا
رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ…