ملاکنڈ ڈویژن میں اب تک 20 کرونا وائرس کے کیسز آئیں ہیں، کمشنر ملاکنڈ

4 second read
0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں اب تک 20 کروناوائرس کے کیس سامنے آئے ہیں،271 مشتبہ کیسوں میں سے 148 کیس نیگیٹو آئے ہیں،بیرون ممالک اور ملک کے دوسرے علاقوں سے 15166 افراد ملاکنڈ ڈویژن میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے12501 بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے،کرونا سے محفوظ اپرچترال اور لوئرچترال کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ چترالی مکین جہاں ہیں وہاں رہے، چترال آنے کی زحمت نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سیدوشریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم بھی موجود تھے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کی ایک کروڑ آبادی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں اور تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1420کمروں پر مشتمل 65قرنطینہ سنٹرز قائم کردئے گئے ہیں جبکہ 1226بیڈ پر مشتمل 47آئسو لیشن یونٹ بھی قائم کردئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اب تک 271کیسوں میں سے 20کیس مثبت آچکے ہیں جبکہ دیر لوئر میں ایک خاتون انتقال کرچکی ہے،اسی طرح 148کیس نیگٹیو آئے ہیں اور 103کے رزلٹ آنے باقی ہیں،انہوں نے کہاکہ بیرون ملک اور اندورن ملک سے 15166افراد ملاکنڈ ڈویژن میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 12501کی سکریننگ ہوچکی ہے اور دیگر ان تمام افراد جو داخل ہوئے ہیں ان کی سکریننگ کے لئے ٹیمیں ان کے گھروں میں جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن کے دو اضلاع اپر چترال اور لوئر چترال میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے اور اسی بنیاد پر دونوں اضلاع کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو باہر آنے او رباہر جانے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ چترال کے مکین جہاں پر وہیں پر ہی رہیں کیونکہ چترال میں داخل ہونے والے افراد کو 14 روز تک قرنطینہ سنٹر میں رہیں گے انہوں نے کہاکہ غرباء اور مستحق افراد کو امداد پہنچانے کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان افراد کو باعزت طریقے سے ہی امداد پہنچائی جائے گی۔

Load More Related Articles
Load More By News desk
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔

شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…