مزاحیہ شاعری کے بے تاج بادشاہ, ادیب, مصنف, ڈائریکٹراورایکٹر اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے۔

4 second read
0

مزاح کی داستان کا ایک اور باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ مزاحیہ شاعری کے بے تاج بادشاہ, ادیب, مصنف, ڈائریکٹراورایکٹر اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اطہر شاہ خان عرف جیدی کی ولادت یکم جنوری، 1943ء بمقام رام پور, برطانوی ہندوستان میں ہوئی,1947 کو پاکستان ہجرت کی اور لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پشاور سے ہائی سیکنڈری کراچی سے گیجویشن اور پھر پنجاب یونی ورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کی تعلیم مکمل کی. پاکستانی ڈرامہ نویس، مزاحیہ و سنجیدہ شاعر اور اداکار تھے۔ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار “جیدی” سے پہچانے جاتے ہیں۔ اصلی نام اطہر شاہ خان تھا۔ مزاحیہ شاعری میں بھی “جیدی” تخلص کرتے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پیش کردہ مزاحیہ مشاعروں کے سلسلہ “کشت زعفران” سے مزاحیہ شاعری میں مقبولیت حاصل کی۔ان کے مشہور ڈراموں جن میں انہوں نے خود بھی اداکاری کی اور ڈائریکٹ بھی کیا ان میں انتظار فرمائے, ہیلو ہیلو, برگر فیملی , جانے دو , آپ جناب , جیدی ان ٹربل, آشیانہ , کیسے کیسے خواب ,ہائے جیدی, پرابلم ہاؤس, اور با ادب با ملاحظہ ہوشیار شامل ہیں انکی وفات 10 مئی 2020ء کو انتقال کر گئے, وہ کئی عرصے سے شوگر اور گردے کے عارضے میں مبتلہ تھے.

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

مردان میں دو خواجہ سراوں کا قتل

 مردان: نیو اڈا بالا خانے میں نامعلوم افراد نے دو خواجہ سراوں کو ذبح کردیا  ریسکیو ٹیم نے …