ضلع شانگلہ میں سالوں پر محیط دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کےصوبائی صدرانجنیئرامیرمقام کا شنگ میں دو خاندانوں میں سات سالہ دشمنی میں راضی نامے اور دشمنی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور راضی نامہ میں کردار ادا کرنے والے گرینڈ جرگہ ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے کہ جھکتا وہی ہے جس میں جان ہوتی ہے اکڑ تو مردے کی نشانی ہے، ہمیں ایک دوسرے کے سامنے بھائیوں کی طرح جھکنا چاہیئے نہ کہ کسی بات پر عناد شروع کر کے اپنے آپ کو اور دوسروں کو مشکل میں ڈال دے۔ انہوں کہا کہ صلح میں کردار ادا کرنیوالوں کو بھی اللہ تعالیٰ اجر دے گا، وقت کا اہم تقاضہ یہ ہے کہ ہمیں آپس کی رنجشیں ختم کر کے بھائی چارے، اتحاد، اتفاق اور یگانگت کو فروغ دں جو پرامن اور بہترین معاشرے کا ضامن ہے۔
0 1 minute read