گل حماد فاروقی
چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعدا د پانچ ہوگئی۔ ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں بھی ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نثا راللہ کے مطابق بونی سے تعلق رکھنے والے شیر گلاب عمر 43 سال کا ٹیسٹ بھی لیبارٹری مثبت آگیا جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے چترال میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
ڈاکٹر نثا را للہ کے مطابق دو مزید مریضوں کا ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہے اگر خدا نحواستہ ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تو چترال میں کرونا مریضوں کی تعداد سات ہوجائے گی۔واضح رہے کہ چترال میں ابھی تک کرونا وائرس کی علاج، روک تھام کیلئے ہسپتالوں میں کوئی سامان، اور مشنری کا بندوبست نہیں ہے حالانکہ یہاں کے عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ چترال کیلئے حصوصی طور پر کرونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری، سکینر، ونٹی لیٹرز وغیرہ ہنگامی بنیادوں پر بھیجا جائے تاکہ یہاں کے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے پر مجبور نا کیا جائے۔
0 1 minute read