ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے زیر صدارت کرونا وائرس کے ایس او پی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی گلگت، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، اے سی عمل درآمد، اے سیز یو ٹیز نے شرکت کی۔ ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہؤئے کہا کہ ضلع گلگت میں لاک ڈاون کے اوقات میں سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی گلگت نے عوام سے کرونا وائرس کے پھیلاؤاور روک تھام کیلئے سماجی فاصلہ رکھینے،ماسک کا استعمال کریں، لاک ڈاؤن میں نرمی کے اوقات میں جگہ جگہ بھیڑ نہ بنائیں
اس حوالے سے ڈی سی گلگت کو ایس ایس پی گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں 8مقامات پر پولیس اہلکاروں نے ناکے لگا کر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔جس پر ڈی سی گلگت نے ایس ایس پی گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے جگلوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد ماسک کے بغیر ہو تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو غیر معینہ مد ت کے لئے سیل کیا جائے اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مجسٹریٹ اور پولیس موقع پر ہی گاڑی اور موٹر سائیکل ضبط کریں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر کما حقہ عمل کریں تا کہ اس عالمی وباء سے خود کو بھی بچا سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں: گلگت پولیس کی کارروائی، عرصہ تین سال سے روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار۔