تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی آیاز احمد ولد نثاراحمد کواغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،بیس سالہ مقتول کی لاش ضلع باجوڑ سے برآمد کر لی گئی ، لاش جب گھر پہنچی تو صف ماتم بچھ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدر علی نامی شخص جوکہ گاوں منجہ توتانوبانڈئی کبل سوات کا رہائشی ہے اور مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے قاتل حیدر علی مقتول آیازاحمد کی چاچی کابھائی ہے انہوں نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے مقتول ایازاحمد جوکہ تین بہنوں کی اکلوتا بھائی تھا کو اغوا کر کے باجوڑ لے گیاوہاں پر اس سے قیمتی گاڑی چھین لی گئی اوراس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول کے اغوا کا مقدمہ پہلے سے تھانہ کانجو میں درج کیا گیا تھا، پولیس اور گھر والے ساری رات مقتول کو تلاش کرتے رہے تو بروز جمعرات باجوڑسے مقتول کی لاش مل گئی۔کانجو تھانہ کے ایس ایچ اومجیب عالم خان نے انتہائی مہارت سے ملزم کو ٹریس کرکے جائے وقوعہ کے مقام پر ہی مقامی پولیس کے مدد سے گرفتار کرکے ان سے آلا قتل اور مقتول کی ٹی زیڈ گاڑی برآمد کرلی گئی۔مقتول ایاز احمدکو بروز جمعہ مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا۔مقتول کی لاش جب گھر پہنچی تو ہر آنکھ نم نظر آئی۔مقتول کی والدہ اور بہنوں نے اپنے لخت جگر سے لپٹ کر روتی رہی۔مقتول آیاز احمد سابق تحصیل کونسلر ریاض احمد آف ننگولئی کا بھانجا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اہلیان علاقہ نے بروقت کاروائی کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کی۔
-
Underrepresentation of marginalised groups in politics highlighted
Islamabad: Speakers at a national conference have called for greater political empowerment… -
PTA update on curbing unlawful online content
PTA would like to update about its efforts on curbing unlawful online content; so far PTA …
Load More Related Articles
-
Underrepresentation of marginalised groups in politics highlighted
Islamabad: Speakers at a national conference have called for greater political empowerment… -
PTA update on curbing unlawful online content
PTA would like to update about its efforts on curbing unlawful online content; so far PTA …
Load More By Our Correspondent
-
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد… -
خصوصی بچوں کیلئے بنوں میں خصوصی سکول
تحریر: مہرین خالد ضلع بنوں میں خصوصی بچوں کا واحد سرکاری اسکول جو خصوصی بچوں کو نئی زندگی …
Load More In اردو
Check Also
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…