گورنمنٹ سکول سے قیمتی سامان چوری کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

5 second read
0

شانگلہ ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دندی کی حدود میں واقع میرہ کی گورنمنٹ زنانہ مڈل سکول کے کمروں کی تالے توڑ کر نامعلوم چور ڈیجیٹل سی سی ٹی وی کیمرے, ایل ای ڈی سکرین,پائپ، بیٹری، گیس چولہے اور دیگر قیمتی الیکٹریکل اشیاء چوری کرکے لے گئے جسکا مقدمہ تھانہ دندی میں سکول کی ہیڈ مسٹریس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا. نامعلوم ملزمان بعد از ارتکاب جرم فرار ہوگئے تھے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ دندئ میں زیر دفعات 457.380.14OAPO ت پ مقدمہ رجسٹر ہوا تھا۔سرکاری سکول سے چوری کے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی بشام پیر سید کی سربراہی میں ایس ایچ او فضل الہی, تفتیشی افسر اور دیگر ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل وقت کے دوران ملزمان کا کھوج لگا کر انہیں گرفتار کرلیا. پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزمان کی نشاندہی پر سکول سے چوری شدہ سامان جسمیں سی سی ٹی وی کیمرے , سکرین، بیٹری،پائپ چولہے اور دیگر الیکٹریکل اشیاء شامل ہیں برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ہے. پولیس نے گرفتار ملزمان ارشد باچا ولد شمس باچا اور جمیل زادہ ولد صاحب زادہ ساکنان میرہ کو تھانہ دندی میں درج چوری کے مقدمے میں باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…