مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے عشمقام میں منگل کے روز فوجی جوان نے مبینہ طور زہر کھا کرخود کشی کر لی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عشمقام میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے 3 بٹالین کے ایک اہلکار نے منگل کی شام قریب 4 بجے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کے ساتھی مذکورہ فوجی اہلکار کے پاس پہنچے اور انہیں بے ہوش پایا۔فوجی اہلکار کو فوری طورپر نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ہلاک شدہ فوجی کی شناخت بلرام سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔گزشتہ برس سابق مرکزی وزیر راجیہ سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خود کشی کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔
-
Imran’s desire is to humiliate Army and demoralize them, Says Amir Muqam
SHANGLA: Adviser to the Prime Minister on Political & Public Affairs and National Her… -
Martyred Lieutenant Colonel Rasheed Karim Baig laid to rest in Hunza
HUNZA: Wrapped in Pakistani flag, Shaheed Lieutenant Colonel Raashid Karim Baig was laid t…
Load More Related Articles
-
Keeping hands clean in Pakistani politics difficult; Says Bilawal Bhutto
Pakistan Peoples Party’s chairman, Bilawal Bhutto Zardari addressing a workers’ conv… -
National Music Academy inaugurated in PNCA Islamabad
ISLAMABAD: Caretaker Federal Minister for National Heritage and Culture Jamal Shah on Mond… -
Pakistan fails to combat impunity of crimes against journalists- Report
Two years after Pakistan became the first country in the world to specifically legislate o…
Load More By News desk
-
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا
رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ… -
پی این سی اے میں بزم عقیدت کے عنوان سے انسٹرومینٹل میوزک کی تقریب
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بزم عقیدت کے عنوان سے انسٹرومنٹل میوزک پروگرام کا انعقا… -
شانگلہ میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کردیا گیا۔
شانگلہ پولیس لائن شیر علی خان شہید میں یوم شہداء کے نام سے ایک تقریب منایا گیا جس کا مقصد …
Load More In خبرٰیں
Check Also
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا
رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ…