پولیس کی کاروائی میں ڈکیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

4 second read
0

شانگلہ کروڑاسے
سید نیاز احمد شاہ
.الپوری پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث تین رکنی گروپ گروپ مال مسروقہ برآمد ۔ دو یوم قبل بمقام کوزہ الپوری کرش پلانٹ سے کسی نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں کرش پلانٹ میں پڑی مشینری سے لاکھوں روپوں کی سامان چوری کرکے لے گئے۔مدعی مسمی اکبر خان ولد جہان زادہ سکنہ کوزہ الپوری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کو ہدایت جاری کر دی کہ فی الفور واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرام نے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں تین رکنی چور گروپ گرفتار کرکے ان کی قبضے سے جملہِ مال مسروقہ برآمد کر لی۔ چور تین رکنی گروپ میں امداد اللہ، نجیب اللہ اور بشیراحمد ساکنان کوزہ الپوری شامل ہے۔۔۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…