بٹگرام سے نادر خان
بٹگرام کے علاقہ پزنگ میں نیم پاگل شخص نے اپنے پورے خاندان کو قتل کردیا، پولیس مقابلے میں خود بھی مارے گئے، ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق نیم پاگل شخص جس کا نام جہانزیب بتایا جارہا ہے نے رات کو اپنے دوبیوں اور تین بچوں کو قتل کیا اور گھر کو بند کرکے گھر کے اندر اُن کیلئے قبریں کھود رہاتھا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے آپریشن کی خود قیادت کرتے ہوئے دور افتادہ علاقے میں پہنچے اور ملزم کے ساتھ مقابلہ شروع کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں ملزم بھی مارے گئے تاہم ایک اہلکار زخمی ہوگئے ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس زخمی اہلکار اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بٹگرام ہسپتال منتقل کررہی ہے۔
0 1 minute read