گلگت۔ پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری پروین جاوید نے راک ڈاؤن کے دوران مستحق اور غریب خواتین میں راشن تقسیم کے حوالے سے ذولفقار کالونی کے نمبرداد کے آفس میں مستحق خواتین میں راشن تقسیم کئے گئے ہیں اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری پروین جاوید خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سید جعفر شاہ صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات کے مطابق غریب اور مستحق خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خواتین ونگ گھر گھر جا کر خواتین کے مسائل کرنے کی کوشش کی جائے اس حوالے سے پی ٹی آئی خواتین ونگ جی بی گھر گھر اور مختلف محلوں میں جا کر خواتین کے مسائل کو اجاگر کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری پروین جاوید نے مستحق خواتین میں راشن کو بھی تقسیم کیا۔اس کے بعد آغا راحت حسین اور قاضی نثار سے بھی ملدقات کی۔
0 1 minute read