اردوخبرٰیں

جامعات کے امتحانات میں گریڈنگ پچھلے امتحان کے نتائج پر یا آن لائن لینے کا خدشہ، چیئرمین ایچ- ای –سی کی میڈیا سے گفتگو۔

جامعات کے امتحانات میں گریڈنگ پچھلے امتحان کے نتائج پر یا آن لائن لینے کا خدشہ، چیئرمین ایچ- ای –سی کی میڈیا سے گفتگو۔
جامعات میں امتحانات پحھلے نتائج کو دیکھ کر نمبر دیئے جائیں گے یا آن لائن امتحانات لیئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق کراچی، اور سندھ کی جامعات کے امتحانات کے حوالے سے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمشنگ جناب طارق بنوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرونا سے جو جنگ لڑ رہے ہیں کا دورانیہ متعین ہوتا نظر نہیں آتا ، ان حالات میں اگر یہ مسئلہ مئی یا جون تک حل نہیں ہوا تو ہم تین طریقوں سے امتحانات لیں گے، جس میں پہلا طریقہ یہ ہوگا کہ کیمبرج سسٹم کی طرح پچھلے امتحانات کے نمبرز اور مواد کو دیکھ کر ان کی لسٹ جامعات کو بھیج دی جائے گی۔ اگر کسی طالب علم کو اعتراض ہو گا تو اسکا امتحان نومبر میں لیا جائے گا۔ دوسراطریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے جسے ہمارے بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ، وہ مارچ، اپریل میں امتحان نہیں لے رہے تو اگر جون تک کرونا کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو جون میں امتحان لیں گے اور 15 دن میں اس کا نتیجہ نکال دیا جائے گا۔ اگر جون میں نہیں ہوگا تو پھر وہ بھی کیمبرج کا طریقہ اختیار کریں گے، اس کے علاوہ جو تیسرا طریقہ کار ہو گا وہ یہ ہے کہ تمام امتحانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کون سے امتحانات ہم آن لائن لے سکتے ہیں، اس پر پورا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، تکہ اس کے مطابر اساتذہ کو بھی تربیت دی جا سکے۔امتحانات سے کے ساتھ ساتھ چیئرمین ایچ-ای- سی نے داخلہ پالسیک کو بھی بیان کیا اور کہا کہ، داخلہ پروزژنل بیسس پر لیا جائے گا، جس کی اہلیت اور طریقہ کار کو مذید تفصیل کے ساتھ اگلے چند دنوں میں بتا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button