شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شانگلہ کے علاقہ پورن میں پکنک سے واپسی پر ایک پک اپ گاڑی ڈہرئی کے مقام پر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ بچوں سمیت حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال الوچ پورن منتقل کردیا گیا جہاں سے سوات مزید علاج کیلئے سوات ریفر کردیا گیا ہے۔