یوکرائن کے اسکیئرز نے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں تینوں میڈل جیت لئے۔

4 second read
0

جمعہ کے روز سوات میں مالم جبہ اسکی ریزورٹ میں منعقد کئے جانے والے چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ میں سلالم کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ یوکرائن کے اسکیئرز نے مردوں کی سلالم کیٹیگری کے تینوں میڈلزجیت لئے ۔ ویٹالی ایب نے طلائی تمغہ جبکہ نازاری پیٹرک اور مائیکولا ڈیچوک نے اس کیٹیگری میں بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کے دو تمغے جیتنے والی پاکستا نی اسکیئرخوشیم صاحبہ نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے خواتین کی سلالم کیٹیگری میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ جبکہ انکی ہم وطن عمامہ ولی چاندی اور آز ر بائیجان کی الویرا زاکراویا کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔

ان انٹرنیشنل ایونٹس کے علاوہ مالم جبہ اسکی ریزوٹ میں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوا۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ونٹر اولمپیئن محمد کریم نے سلالم کیٹیگری میں سونے جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان ائیر فورس کے لیاقت علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی پاک فضائیہ کے محمد کریم نے سونے جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز اور زاہد عباس نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

پاک فضائیہ کی زیرِ سرپرستی ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں اور پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ امید ہے کہ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسری کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے

Load More Related Articles
Load More By Tariq Wardak
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔

شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…