رپورٹ: مہرین خالد
ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سوئی گیس صارفین کے لیے کسی عذاب کے کم نہیں ہوتی کیونکہ ان صارفین کا سارا دارومدار سوئی گیس پر ہی ہوتا ہے اور دوران لوڈ شیڈنگ یہ لوگ بہت سے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
ہر سال سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ سوئی گیس شیڈول کا اعلامیہ جاری کرتا ہے جو موسم سرما میں گیس صارفین کے لیے نئے اوقات کے حوالے سے ہوتا ہے۔ اور اس سال بھی کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کے نام سے منسوب سوئی گیس شیڈول کا اعلامیہ جاری ہوا ہے جو کہ موسم سرما میں سوئی گیس صارفین کے لیے نئے اوقات کے حوالے سے ہے ۔
علامیہ کچھ یوں ہے کہ شیڈول کے مطابق ان اوقاتِ کار میں سوئی گیس، صارفین کو ملے گی ۔
“صبح 6:00 بجے سے 9:00 بجے دوپہر 11:30 بجے سے دوپہر 01:30 بجے جبکہ شام 05:30 بجے سے لیکر شام 08:30 بجے تک کا بتایا گیا ہے۔
شیڈول میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی وجہ سے شام کا وقت تبدیل کیا گیا ہے”
اس حوالے سے ہماری بات تانیہ سے ہوئی جو کہ سوئی گیس صارف ہے۔
تانیہ کا کہنا ہے ہمارے گھر سوئی گیس کنکشن ہے اور میں معمول کے مطابق فیسبک استعمال کر رہی تھی تو اچانک سوئی گیس شیڈول کے حوالے سے علامیہ میرے سامنے آیا اور میں اس حوالے سے بہت فکرمند ہوئی کیونکہ سردیوں میں گیس کا بہت مسئلہ رہتا ہے گیس لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوتی ہے پچھلے سالوں کی طرح مجھے اس بار بھی یہ علامیہ آفیشل لگا اور یہ علامیہ دیکھ کر بہت پریشان ہوئی کیونکہ موسم سرما میں سوئی گیس کا استعمال موسم گرما کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں اور میں نے اس علامیہ کو اپنے بہت سے جانے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے سے شئیر کیا چونکہ میں نے کوئی تحقیق نہیں کی تھی تو اس لیے یہ علامیہ بھی میں نے بغیر تحقیق کے آگے پھیلایا، اپنی سہیلیوں اور رشتہ دادوں کو بتانا میں نے ضروری سمجھا کیونکہ وہ سارے سوئی گیس صارفین ہیں۔
تاہم اس علامیہ کو بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے ۔
تو دوسری جانب سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے موسم سرما کے لیے کوئی گیس شیڈول جاری نہیں کیا
الیکٹرونک و سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےہمہ وقت کوشاں ہے۔
گیس فراہمی سے متعلق اطلاع یا اعلان صرف سوئی ناردرن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جاتا ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ ایسی بےبنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور بغیر تحقیق کے سوئی گیس ناردرن سے منسوب کوئی بھی خبر آگے نہ پھیلائیں۔