شہید ڈی ایس پی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

0 second read
0

ڈی ایس پی نصیب شاہ ہیڈ کوارٹر شانگلہ جوکہ کل مورخہ30اپریل2020کو چھٹی پر گھر خود ہریان کوٹ درگئی گئے تھے۔ رات کو اپنے ذاتی گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ اس نسبت تھانہ درگئی میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ اج شہید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ کی نمازجنازہ ان کی ابائی گاؤں ہریان کوٹ درگئی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان،سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل، سب دویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر آفیسران اور دیگر ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ شہید ڈی ایس پی کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔ یا د رہے کہ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ پر ان کی گھر واقع ہریان کوٹ درگئی میں فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ پولیس آفیسر ان نے شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کی قبر پر پھولوں کی گلدستے رکھ دیئے۔ اوراللہ تعالیٰ سے شہید کی ورثاء کو صبر جمیل اور شہید کی درجات بلندی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔
شہید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان ژندہ دل،خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسران میں شمار کیا جاتا تھا۔اپنی پوری توانائی ملک وقوم کی خدمت کے لئے صرف کرتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ ان کی شہادت کا سن کر یہاں ضلع ہذا میں ہر کوئی افسردہ ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Umar Bacha
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…