اردوخبرٰیں

خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا عالمی یوم صحافت پر پر میڈیا کوخراج تحسین

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا عالمی یوم صحافت پر پر میڈیا کو زبردست خراج تحسین

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا مظلوم، بے بسوں اور بے کسوں کی آواز بنتا ہے

سچ کی آواز بلند کرنے پر میڈیا کو کو شدید مشکلات، تکلیفوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

سچ اور حق کے ساتھ کھڑا ہونا بڑا مشکل ہے، میڈیا کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے

حکمرانوں کی تعریفیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے سامنے سچ بولنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، یہ فرض میڈیا بڑی جرت سے نبھاتا ہے

انہوں نے مذید کہا کہ تنقید کرنے والے میڈیا کےساتھ کھڑے ہو کر کر سچائی کی جنگ لڑیں تو انہیں حقائق کا ادراک ہوگا

آج کے دن ہم ان تمام صحافیوں اور قلم کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تکلیف، پریشانی اور ہر مشکل کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا

ہم ان تمام صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو سچائی کی راہ میں شہید ہوئے

موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی میں یقین رکھتی ہے تو میر شکیل الرحمان کو رہا کرے

موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے آئینی حق پر یقین رکھتی ہے تو میڈیا کے واجبات فوری ادا کرے، میڈیا پر عائد پابندیاں اور سینسر شپ ختم کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button