چترال میں موجود قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہویے پسماندگی کا حاتمہ کرا یں گے . محمد زاہد

0 second read
0

چترال (گل حماد فاروقی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کم پسوں پر کاروبار ہو سکتا ہے لیکن اس کےلئے وژن کی ضرورت ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں معدنیات، ہائیڈرل پاور ، ماربل،سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے ذرایع تاجر بھرپور منافع کماسکتے ہیں ، اس پر توجہ دینگے ور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کےساتھ تجارت کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے رےجنل آفس میں نائب صدرکاچارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ تقریب میں کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی رےجنل آفس خیبر پحتو۔ خواہ سرتاج احمد خان، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی قیصر خان داﺅد زئی ،حاجی فضل الٰہی ، حاجی زبیر علی ، محمد عدنان جلیل سمیت خیبرپختونخوا کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبران صفدر زمان شاہ ، محمد ظاہر شاہ ، سکندر خان، ارباب محمد فاروق جان ، حاجی مہر الٰہی ، مشتاق احمد خان ، معمور خان ، احتشام حلیم ، عاطف حلیم ، شرافت علی مبارک، سلمان الٰہی ، عقیلہ سنبل ،لیاقت خان ، عمران خان ، فضل الرحمن ، شیراز اکرم باچا و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاءنے محمد زاہد شاہ اور سرتاج احمد خان کو پھولوں کے ہار پہنا کر عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پش کی اور بزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی کی بزنس کمیونٹی کےلئے شاندار خدمات انجام دینے اور صوبہ کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے پر خراج تحسین پش کیا اور ایف پی سی سی آئی عہدیداران کو صوبہ میں معاشی و تجارتی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز دینے کےساتھ ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد زاہد شاہ اور کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے تمام شرکاءکا شکریہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے ہمہ وقت اور چیمبرزکے ساتھ ملکربھرپور کوشش کا اعلان کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اکنامک زون کو فعال کرینگے ، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ ،ہائیڈل سے بجلی پیدا کرنے اورچھوٹے کاروبار اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے صوبے کے تمام چیمبرز کے سیکرٹری کو تربیت دینے اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے اضلاع کی ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر اکنامک زون کو فعال کرینگے۔ انہوں نے تمام چیمبرز کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیمبرز صدور کو ایف پی سی سی آئی کمیٹیوں کے لئے پندرہ دن کے اندر اندر ارسال کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری لایا جاسکے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد زاہد شاہ ، کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے سبکدوش نائب صدر قیصرخان داﺅدزئی کو شیلڈ پیش کی اور بہترین کارکردگی دکھانے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔

Load More Related Articles
Load More By Gul Hamad Farooqui
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…