ضلع گلگت کے حلقہ نمبر 2 میں الیکشن 2020 میں حصہ لینے کے لیے سابق نگران وزیراعلیٰ شیر جہان میر کے بھتیجا و نامور سماجی و سیاسی شخصیت ناصر جہان میرنے باضابطہ حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔اسے حوالے سے میر ہاؤس جگلوٹ میں عظیم شان تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں جگلوٹ سئی بالا و پائین،سبیل،چکر کوٹ،سکوار، گلگت،مناور،پڑی سمیت حلقہ نمبر دو کے دیگر علاقوں کے بااثر عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عمائدین نے حلقہ نمبر 2 کے سال 2020 کے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ناصر جہاں میر کو حلقہ کے بااثر عمائدین نے اتفاق رائے سے آئندہ عام انتخابات 2020 میں ناصر جہان میر کو حلقہ جی بی ایل اے 2 کے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کیا۔ وہ حلقے کے بااُثرو سر فہرست ناموں میں شامل ہیں۔ناصر جہان میر جہاں سماجی میدان میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں وہی پر موصوف سیاسی معاملات پر بھی گہری گرفت رکھتے ہیں۔ناصر جہان میر نے شعبہ معاشیات اور سیاسیات میں ماسٹرز بھی کرچکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگران وزیراعلیٰ شیر جہان میر نے کہاکہ حلقہ نمبر 2 کے گزشتہ امیدواروں نے جگلوٹ سئی بالا و پائین،سبیل،چکر کوٹ،سکوار،گلگت،مناور،پڑی سمیت حلقہ نمبر دو کے دیگر علاقوں کے عوامی توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔اس لئے اس دفعہ حلقہ سے نئی اور نوجوان فرد کو الیکشن میں اترانے کا فیصلہ کیاہے۔ناصر جہاں میر میں وہ تمام خصوصیات و صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک عوامی لیڈر میں ہونے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ناصر جہاں میر کو تحریک انصاف سے ٹکٹ حاصل کرانے کے لیے بھی اپلائی کروایاہے۔امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ناصر جہاں میر کو تحریک انصاف حلقہ نمبر 2 کے لیے ٹکٹ بھی دے گی۔ناصر جہاں میر نے فحال آزاد امیدوار کے طور پر باضابطہ الیکشن میں حصہ لیناکا اعلان کیاہے۔ہم ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کرتے ہیں۔اس سے قبل تقریب سے نامزد امیدوار ناصر جہان میر نے علاقے کے عمائدین،بااثر شخصیات،قابل ذکر قبائل اور عوام الناس کی طرف سے حمایت،اعتماد سمیت خصوصی طور پر علاقے کے عمائدین کی طرف سے جی بی ایل اے 2کے لیے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ الیکشن لڑ کر عوامی اور خطے کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔اور حلقے کو پورے پاکستان میں ایک مثالی حلقہ کے طور پر سامنے لاونگا۔انہوں نے کہاکہ عرصے سے دراز سے حلقہ نمبر 2میں منتخب ہونے والے امیدواروں نے جگلوٹ سائی بالاو پائین،سبیل،چکر کوٹ،مناور،پڑی بنگلہ کو یکسر نظر انداز کیاہے۔اس وقت یہ علاقے حلقہ نمبر دو کے دیگر علاقوں میں تعمیروترقی،تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہت پیچھے ہیں۔انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ عوامی اعتماد اور ووٹ کے ذریعے اسمبلی پہنچ کر عوام کے ساتھ ہونے والی تمام زیادیتوں کا اذالہ کرونگااور خوشحال و ترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لیے کام کرونگا۔تقریب سے حلقے کے عمائدین نے بھی خطاب کیااور بھرپور حمایت و تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

PNCA inaugrates photography exhibition showcasing the fragile beauty of Gilgit-Baltistan

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…