خبرٰیں

ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن نے تحصیل بشام کے کابینہ کا اعلان

آج بمورخہ 28 جنوری 2022 کو ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن (YTA) تحصیل بشام کا اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول میرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن اشفاق احمداور نائب صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ حمید اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کےضلعی صدر اشفاق احمد، نائب صدر ضلع شانگلہ حمید اللہ، نو منتخب تحصیل بشام صدر طاہر اور جنرل سیکریٹری عثمان نے خطاب کرکے ایڈہاک اساتذہ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔
اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2018 سے تاحال صوبہ بھر میں 64200 اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کئے گئے ہیں جو تاحال مستقل نہیں ہوئے اور اس وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اس لئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ تمام اساتذہ کو جلد از جلد مستقل کیا جائے اور تاریخ تقرری سے ان کو سینیارٹی دی جائے۔ ایڈہاک اساتذہ کو دیگر اساتذہ کی طرح سالانہ اینکریمنٹ دیا جائے اور ٹرانسفر پالیسی میں شامل کرکے قریبی خالی پوسٹوں پر تبادلہ کی اجازت دی جائے۔
اگر ایڈہاک اساتذہ کے مطالبات جلد از جلد منظور نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جس میں
یکم تا 10 فروری 2022۔ بینرز ڈسپلے (سکولز و مین چوک)
3 فروری 2022۔ ڈسٹرکٹ/تحصیل پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے
یکم تا 15 فروری 2022۔ اضلاع کی سطح پر ینگ ٹیچرز کنونشنز
10 فروری 2022۔ آگیگا اسلام آباد جلسہ میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پیش کرنا
اور
20 فروری 2022۔ صوبائی اسمبلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈہاک اساتذہ نے اپنے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے درج ذیل کابینہ تشکیل دیا۔

صدر : طاہرSST
جنرل سیکرٹری: عثمان CT
سینئر نائب صدر : شاہد اقبال SST
نائب صدور : 1۔ کاشف-PST
2-انیسDM
اسسٹنٹ سیکرٹریز: 1۔ محمد جاوید SST
فنانس سیکریٹری: نعیم اللہ
اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری:مولانا عزیز الرحمان TT
پریس سیکرٹری: سلمان PST
اسسٹنٹ پریس سیکرٹری: اسلام الدینPET
انچارج سوشل میڈیا: محمد رضوان SST
میڈیا کوارڈینیٹرز:- 1-اعجاز PST میاں باچا CT

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button