جشن نوروز, یوم پاکستان فٹ بال کپ 2023 الڈینگ گرین نے اپنے نام کرلیا

0 second read
0

ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں جشن نوروز و یوم پاکستان فٹ بال کپ 2023 کے سلسلے میں منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم تھے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر بلتستان عباس علی، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی، ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کے علاوہ ہزاروں شائقین فٹ بال میونسپل سٹیڈیم میں موجود تھے۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں الڈینگ گرین کے فارورڈ کھلاڑی کاچو معراج نے گول کر کے برتری حاصل کی، اور اس طرح الڈینگ گرین نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اور شائقین ٹورنامنٹ کے مخلتف میچز اور فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہا کہ جشن بہاراں میں فٹ بال، ہاکی، پولو اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں پورے ڈسٹرکٹ سکردو سے ٹیمیں شرکت کر سکتے ہیں اس کے علاوہ بلتستان کے دیگر اضلاع سے بھی فٹ بال اور پولو کے ٹیموں کو بھی ٹورنامنٹ میں مدعو کریں گے تاکہ شاندار انداز میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اور عوام الناس کو بہترین تفریح کا موقع فراہم کرسکیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کے لئے مناسب پیلٹ فارم بھی فراہم کریں گے۔

  • وادی تانگیر کو قدرتی آفات کا سامنا ہے

    وادی تانگیر کو قدرتی آفات کا سامنا ہے

    حافظ تانگیری گلگت بلتستان کے حسین وادی تانگیر جو کہ ضلع دیامر میں واقع ہے تانگیر(80) اسی ہ…
Load More Related Articles
Load More By News desk
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…