ضلع کوہستان کے علاقہ شلکھن آباد میں مبینہ طور پر خاوند نے اپنی بیوی کو سحری کے وقت موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کو اس لئے قتل کیا کیونکہ انہوں نے سحری میں گرم کھانا فراہم نہیں کیا تھا۔
*ایس ایچ او تھانہ داسو محمد حق ہاشمی کی بروقت کامیاب کاروای قتل میں ملوث ملزم 2 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار آلہ قتل برآمد*
گزشتہ شب بوقت 4 بجے شلکھن آباد موڑ سے وقوع کی اطلاع ملی کہ ملزم سید صفاء ولد قمر دین قوم لرکھن خیل سکنہ شلکھن آباد نے اپنی زوجہ کو قتل کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ داسو محمد حق ہاشمی ہمراہ پولیس نفری کے موقع پر پہنچ گئے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر کے ملزم سید سفاء کو آلہ قتل سمیت موقع سے گرفتار کیا مزید تفتیش جاری۔
0 1 minute read