خیبر پختونخواحکومت نے مائنز مزدوروں کی ویلیفئر کیلئے بڑے فیصلے کئے۔ شو کت یوسف زئی

0 second read
0

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے رجسٹرڈ ورکروں کو میرج اور ڈیتھ گرانٹس،معذوری پنشن اور جاں بحق ہونے کی صورت میں ان کے لواحقین کو پنشن دینے کے علاوہ ورکروں کے بچوں کو سو فیصد تعلیمی وظائف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صنعتی اورکان کنوں سمیت دیگر تمام ورکروں کی ای ایس ایس آئی میں رجسٹریشن کو لازمی قراردینے کے لیے موثر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے ،صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت علی یوسفزئی کو جمعرات کے روز ورکرزویلفیئر بورڈ کے تحت میرج ،ڈیتھ گرانٹس اور تعلیمی وظائف دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی خواہش ہے کہ غریب اور مزدور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ،بدقستمی سے ورکروں کی اکثریت کو سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی کے تحت حاصل فوائد کے بارے میں علم ہی نہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کا ایک بڑا طبقہ ان سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے محکمہ محنت پر ذور دیا کہ وہ ان سہولیات سے متعلق ورکروں میں فوری طور پر آگاہی مہم کا آغاز کرے ،پمفلٹس کی اشاعت کے ساتھ میڈیا پر بھی اسے مشتہر کیاجائے جبکہ ایمپلائز اور ایمپلائر کے مشترکہ سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیاجائے ۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ای ایس ایس آئی کوئلے کی کانوں اور صنعتی ورکروں سمیت تمام اداروں کے مزدروں کی رجسٹریشن یقینی بنائے ،اس سلسلے میں کسی قانون سازی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کی جائے ۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رجسٹرڈ مزدوروں کو معذوری کی صورت میں ڈس ایبل پنشن اور جاں بحق ہونے کی صورت میں اس کے لواحقین کو پنشن ملے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں کام کرنے والے تمام مزدروں کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہوئے اسے کمپیوٹرائزڈ کیاجائے اور محکمہ معدنیات کے ساتھ مل کر لیز ہولڈرز کو اپنے ورکرز رجسٹرد کرنے کاپابندبنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمودخان دونوں چاہتے ہیں کہ مزدور طبقے کا ان کے حقوق ملیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئلہ کانوں کے مزدوروں کو رجسٹرڈ نہ کرنے والے لیز ہولڈرز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔

Load More Related Articles
Load More By News desk
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…