شانگلہ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

0 second read
0

شانگلہ میں محکمہ فاریسٹ نے موسم بہار شجر کاری مہم 2022کا افتتاح کردیا ، اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 17لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ موسم بہار کے شجر کاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن نے کیا ۔ اس موقع پر اے سی الپوری غلام غوث، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر شانگلہ فیض الرحمن، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کروڑہ رینج، ذاہد حسین، ایس ڈی ایف او الپوری عالمگیر، میدیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری رابعہ وحید ، ڈسٹرکٹ سکاءوٹ انچار ج ہارون رشیدکے علاوہ ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان و نمائندگان شریک ہوئے اور پودے لگائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے صرف یہی واحد راستہ ہیں کہ ملک کو علاقے کو سرسبز و شاداب اور صاف بنائیں جس کیلئے ذیادہ سے ذیادہ شجر کاری اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے موجود شرکاء پر زور دیا کہ عوام میں شجرکاری کے متعلق آگاہی پھیلائیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانے کی کوشش کریں تاکہ مقررہ حدف کو حاصل کیا جاسکے ۔ اس موقع پر ڈی ایف او فیض الرحمن نے کہاکہ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 17لاکھ پودے لگائیں جائیں گے ۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…