پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کا ایک اہم اجلاس اتوار کے روز پیپلز سکریٹریٹ ضلع ہنزہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت، جناب رحمت علی صدر ضلع ہنزہ نے آن لائن زوم کے زریعے کی۔اجلاس میں سنیئر نائب صدر اعجاز گلگتی ، سنیئر رہنماؤں، نمبردار اسلم، اقبال حسین، فرمان کریم، سیکریٹری اطلاعات غلام عباس، نائب صدر اسلم خان، سیکریٹری فائنانس امتیاز برچہ، اور کثیر تعداد میں ذیلی تنظیموں، سب ڈویژن، پی وائی او، پی ایس ایف، کے کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنزہ کے مختلف مسائل پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، لینڈ ریفارمز کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے اگر صوبائی حکومت واقعی عوامی خواہشات کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں تو حق ملکیت بل جو اپوزیشن لیڈر امجد حسین صاحب نے اسمبلی میں پیش کی ہے، کو پاس کر کے جو عوام کی ملکیت ہے کو قانونی حق کو یقینی بنائے، نہ کہ عوامی ملکیت کو ہتھیانے کی کوشش کریں، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ لینڈ ریفارمز کے نام پہ یکطرفہ پالیسی کو مسترد کرتے ہیں اور اسمبلی میں پیش شدہ حق ملکیت بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پارٹی نے حسن آباد پل کے کام میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پل کے کام میں تیزی رکھی جائے، تا کہ اس معاشی خستہ حالی اور مہنگائی میں، مزید معاشی مشکل پیش نہ آئے ، کیونکہ ہنزہ میں تقریباً %70 لوگ سیاحت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ جو حسن آباد کے پل کے گرنے سے، سیاحتی کاروباری سرگرمی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہنزہ کے عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پل کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچا کر عوام کے لیے آسانی پیدا کیا جائے۔ ساتھ ساتھ اجلاس میں سب ڈویژن سینٹرل ہنزہ کے نئی کابینہ کے منتخب اراکین کو مبارکبادی اور ہار کے تحفے بھی پیش کئے گئے ، اور امید رکھی گئی کہ نئے منتخب شدہ ارکان کابینہ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر ینگے۔
اجلاس کے آخر میں، سب ڈویژن گوجال کے دیرینہ جیالے کارکن مرحوم صلاح الدین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Load More Related Articles
-
Shangla residents want durable peace
Residents of Shangla staged a peace rally on Friday, blocking the Bisham-Swat road in Alpu… -
Exemplary punishment will be given to the perpetrators of Besham attack, PM Shehbaz
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif says the government will ensure the best possible s… -
Civil Society Seeks Training for Digital Media Outreach
Karachi: In response to the shifting dynamics of digital media, discussions have emerged a…
Load More By News desk
-
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو… -
شانگلہ لاہور نالہ میں سنگدل بیٹوں نے والدین کو قتل بہن کو زخمی کردیا
شانگلہ کے علاقہ لاہور نالہ حدود تھانہ بشام میں بدھ کے روز اپنے سگے بیٹوں مسمیان جاوید احمد… -
شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔
شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…
Load More In خبرٰیں
Check Also
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…