خبرٰیں

شاہراہ قراقرم روڈ ایکسیڈنٹ . 5 افراد موقعے پر جان بحق ۔

لوئر کوہستان پولیس!
07 جولائی 2022
شاہراہ قراقرم روڈ ایکسیڈنٹ راولپنڈی سے بطرف گلگت جانے والی گاڑی ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبری CJ 6585حادثے کا شکار جس میں سوار 5افراد موقعے پر جان بحق ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون ڈی ایس پی سرکل پٹن سجاد خان ، SHO تھانہ پٹن نفری پولیس،ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122 پٹن بمقام کیرو موقع پرپہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے نعشوں کو تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا۔جہاں ابتدائی کاروائی کے بعد نعشوں کو ان کے آبائی گاؤں کیلئے روانہ کردیا گیا۔
جانبحق افراد کے نام ذیل ہیں
(1) میر عالم ولد نعمت خان ساکنہ گلگت
(2) محمد فاروق ولد شاہ عباس سکنہ گلگت
(3) فضل واحد ولد افیق سکنہ غذر
(4)بلبل نبی ولد عبد الرحمن سکنہ کھاری گلگت
جبکہ ایک بچہ کمسن تھا اس کی شناخت نہ ہوسکی۔
ترجمان لوئر کوہستان پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button