۔دوسال قبل تورغر سے ہری پور آنے والی مسافرکشتی میں لاپتہ ہونے والی لاشیں برآمد چار لاشوں میں ایک کی شناخت ماسٹر درایمان کے نام سے ہوئی
جولائی 2019 کو پونے دوسال قبل تورغر سے براستہ تربیلہ جھیل برگ کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کی لاپتہ لاشیں برآمد تربیلہ جھیل کے دوسرے کنارے گاوں برگ سے چار لاشیں تاحال برآمد ہوئیں ہیں
تربیلہ جھیل میں2جولائی 2019کو تورغر سے ہری پور آنے والی کشتی گاوں برگ کے مقام پر الٹ گئی تھی کشتی حادثے میں ڈوبنے والی کشتی میں مویشیوں کے علاوہ تقریبا38افرادسوار تھی اس وقت کشتی ڈوبنے کے ساتھ ہی 16افراد نے تیرکرجان بچائی۔جبکہ امدادی کاروائیوں میں تین بچوں اور ایک عورت سمیت چار لاشیں برآمدکی گئیں تھیں ریسکیو 1122پاک فوج اور مقامی افراد نے ریسکیواپریشن میں حصہ لیا تھا ریسکیو اپریشن تقریبا تین سے چار ہفتے جاری رہا اس وقت تربیلہ جھیل کشتی حادثے میں 16افرادلاپتہ ہوگئے تھے آج صبح تربیلہ جھیل میں پانی کم ہونے کی وجہ سے چار لاشیں اوپر آئیں جن کو۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپبکے تحت نکالا کشتی حادثے میں لاپتہ۔ہونے والے سکول ٹیچردرایمان کی لاش مقامی افرارنے شناخت کرلی۔مقامی افراد نے تینوں لاشوں کو نکال لیا جن کی شناخت کا عمل جاری ھے