خبرٰیں

سول ڈیفنس اپر کوہستان نے 250 سے ذائد خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کی۔

صادق گیالوی کی رپورٹ
اپر کوہستان: سول ڈیفنس کوہستان کے رضاکاروں کےکی زیر نگرانی میں اپر کوہستان کے 260خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کردئے گئے۔چائنہ غضوبہ سمیت دیگر
کمپنیوں اور کوہستان کے موخیر حضرات کے تعاون سے کوہستان کے مستحقین میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے جبکہ کوہستان پولیس نے بھرپور سکورٹی انتظامات سر انجام دئۓ۔ کنٹرولر سول ڈیفنس کوہستان اپر محمد عارف خان اور چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کی سربراہی میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے آج کوہستان کے 260خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد عارف خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف جاوید۔چیف وارڈن سول ڈیفنس اور خطیب جامعہ مسجد مولانا عطاء الر حمان نے لوگوں کوفوڈ پیکج دیکر افتتاح کیا ۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوہستان،کنٹرول سول ڈیفنس نے سول ڈیفنس کے رضاکاروں سے مستحقین کی نشاندہی کراتے ہوئے اُن کے درمیان فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر کوہستان، کنٹرولر سول ڈیفنس محمد عارف خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے غریب عوام کا روزگار متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے تاہم آج داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی،واپڈا اور موخیر حضرات کے تعاون سے ڈسٹرکٹ انظامیہ نے کوہستان کے مستحق خاندان میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس مشکل حالات میں کوہستان کے عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہر طریقے سے عوام کیساتھ تعاون کررہے ہیں۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے کرونا وئرس سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد مذید فوڈ پیکجز بھی عوام کیلئے فراہم کریں گے۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق اور ایڈیشنل چیف وارڈن عبدالجبار خان نے تمام تعاون کرنے والے چائنہ کمپنیوں،جی ایم واپڈا اور ڈپٹی کمشنر کوہستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان تمام حضرات نے کوہستان کے غریب عوام کیساتھ تعاون کیا اور اُن کیلئے فوڈ پیکجز دئے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے شروع دن سے مسافروں میں کھانہ تقسیم کررہے ہیں اور آج مزدور طبقہ کے خاندانوں میں فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button